پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کا اجلاس 17ستمبر کولاہور ہائی کورٹ میں طلب

جمعرات 15 ستمبر 2016 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کا اجلاس 17ستمبر کولاہور ہائی کورٹ میں طلب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے 14 انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز کا اجلاس ہائی کورٹ میں ہوگا جس کی صدارت جسٹس محمود مقبول باجوہ کریں گے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز رپورٹ پیش کریں گے ، جبکہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گاآئی جی پنجاب اجلاس میں اشتہاریوں کی گرفتاری سے متعلق بریفنگ دیں گے ، اجلاس میں ہوم سیکریٹری،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور تمام اضلاع کے آرپی اوز شریک ہوں گے

متعلقہ عنوان :