حافظ آباد‘نواحی گاؤں مقصودہ بھٹیاں میں عید کے دوسرے روز بڑے بھائی کی فائرنگ سے چھوٹا بھائی قتل ‘ مقدمہ درج

جمعرات 15 ستمبر 2016 21:01

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) حافظ آباد کے نواحی گاؤں مقصودہ بھٹیاں میں عید کے دوسرے روز بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق حق نواز ولد مختار کی اپنے چھوٹے بھائی محمد اسلم سے ناچاقی چلی آرہی تھی۔

(جاری ہے)

جس پر عید کے دوسرے روز میں ان میں توں تکرار ہوئی تو جھگڑا بڑھ گیا۔ جس پر حق نواز نے مشتعل ہوکر محمد اسلم پر فائرنگ کردی ۔ اس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کی نعش کو قبضہ میں لیکر مقامی ھسپتال میں پہنچادیا اور ملزم کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرکے اسکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں

متعلقہ عنوان :