حافظ آباد‘عید پرمختلف حادثات اور واقعات میں 100سے زائد افراد زخمی

جمعرات 15 ستمبر 2016 21:01

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) عید کے موقع پرمختلف حادثات اور واقعات کے دوران100سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔جنہیں ریسکیو1122کی امدادی ٹیموں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال اور ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کے عید کے تینوں ایام میں مختلف حادثات اور واقعات میں 100سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔زخمی ہونے والوں میں محمد عمران، علی عاصم، صفیہ بی بی، ساجد، فیصل، تنویر، محسن رضا، علی اور محمد عمر وغیرہ شامل ہیں۔ریسکیو1122کی امدادی ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ٹراما سنٹر منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :