اسلام آباد پولیس نے قانون شکنوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا‘ 13 ملزمان گرفتار ‘ اسلحہ و منشیات برآمد

جمعرات 15 ستمبر 2016 20:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء ) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیو ں کے دوران 13 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ 923بو تلیں شراب ، 1کلو 225گر ام چرس ،02عدد مو با ئل فون ، اسلحہ معہ ایمو نیشن ، ایک عدد خنجر اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے دوران سپیشل چیکنگ دو ملزمان Huang Peng Yuan اور Heifugooکو گرفتار کرکے ان سے 920بو تلیں شراب بر آمدکر لی۔جبکہ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے دوران گشت ملزم فہد کو گرفتار کرکے اس سے 03بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔جبکہ ایک اور کا رروائی کے دوران ملزم امیر شاہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے دوران گشت ملزم طا ہر رضا سے 1100گر ام چرس بر آمد کر لی۔

ملزم سیف اﷲ سے 125گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ نیلو ر پولیس نے دوران گشت واجد اقبا ل کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔تھانہ کو ہسار پو لیس گرفتار ملزم طا ہر ستی کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم آ صف کے انکشا ف و نشا ند ہی پر دو عدد مسروقہ موبا ئل فون بر آمد کرلیے۔

تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت ملزم فیصل کو گرفتار کرکے اس سے ایک عدد خنجر بر آمد کرلیا۔ تھا نہ کو ہسار پولیس نے بغیر اجا زت گیس سلنڈروں میں بھر ائی کرنے پر ملزم غلا م مجتبٰی کو گرفتار کر لیا ۔ تھا نہ سہا لہ پویس نے دوران گشت دو ملزمان وقار عنا ئت اﷲ اور عا مر مسیح سے 02لیٹر کھلی شراب اور ایک عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ شہر یوں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئیں ۔