پاکستان پیپلز پارٹی جب اقتدار میں آئی غریب لوگوں کو ریلیف ملا ہے، سردار محمد عمر گورگیج

جمعرات 15 ستمبر 2016 20:36

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہ نما سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج اپنی رہائش گاہ یک مچ میں لوگوں سے عید ملنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جب اقتدار میں آئی ہے غریب لوگوں کو ریلیف ملا ہے ہماری پارٹی کا یہ منشور رہا ہے کہ غریبوں کی مدد کرنا اور غریب عوام کو روزگار ،اور اجتماعی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا ہے موجودہ وفاقی حکومت اور ہماری حکومت عوام کے سامنے روز روشن کی طر ح عیاں ہے عوام آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کو یاد کر رہی ہے ۔

انہوں نے سوال کے جواب میں کہا پانامہ لیکس کے حوالے سے ہم کسی کی بھی گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کی حمایت نہیں کر تے ہیں ،انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کی حالیہ الیکشن میں ہم قائدین کے پابند ہے جو بھی وہ فیصلہ کرتے ہیں ہمیں قبول ہے میرا رائے یہی ہے کہ پارٹی کے پرانے جیالوں کو موقع دیا جائے تاکہ وہ بلوچستان میں پارٹی کی قیادت کر سکئیں تاکہ پارٹی مضبوط رہے ۔

(جاری ہے)

اور پارٹی کے اندر اختلافات پیدا نا ہوں ۔انہوں نے کہا ضلع چاغی کے ہر اس لیڈر کی میں حمایت کرتا ہوں جو عوام کی اجتماعی مسائلوں کو حل کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی ایک سمندر کی مانند ہے جو بھی ہماری پارٹی میں شامل ہونا چاہتا ہے ہم اسے خوش آمد کہتے ہیں ۔اور آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی۔