ٹرینوں کا حادثہ ریلوے حکام کی غفلت اور نااہلی کا نتیجہ ہے ، اراکین پیپلز پارٹی

سنگین حادثات سے بچنے کیلئے ،ریلوے کو اپنا سسٹم اپ گریڈ ،سگنل سسٹم ،ٹریک کو بہتر کرنا چاہئے

جمعرات 15 ستمبر 2016 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سہراب خان سرکی، ڈاکٹر ستار راجپر اور جاوید ناگوری نے ملتان میں مسافر ٹرین اور کارگو ٹرین کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے افسوس کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرینوں کا حادثہ ریلوے حکام کی غفلت اور نااہلی کا نتیجہ ہے جس میں 6قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور ڈیڑھ سوسے زیادہ مسافر زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریلوے کو اپنا سسٹم اپ گریڈ کرنا چاہئے اورسگنل سسٹم کو بہتر کرنا چاہئے اور ٹریک کو بہتر کرنا چاہئے تاکہ ایسے سنگین حادثات سے بچا جاسکے۔پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری بیان میں پی پی پی کے اراکین اسمبلی نے تمام مرحومین کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل دے۔ انہوں نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کی طرف سے مرحومین کے لواحقین کیلئے کیا گیا معاوضے کا اعلان انتہائی کم ہے انہیں مناسب معاوضہ دیا جانا چاہئے اور تمام مرحومین کے بچوں کو ریلوے ملازمت فراہم کرے۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ تمام زخمیوں کو بھی جلد از جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :