پشاور،ضلعی انتظامیہ نے کم وزن روٹی پر 22 افرادکوکو گرفتار کر لیا

جمعرات 15 ستمبر 2016 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) ضلعی انتظامیہ نے کم وزن روٹی پر 22 افرادکوکو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ریا ض خان محسود کو شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ پشاور شہر میں عید کے دنوں میں نانبائیوں نے روٹی کا وزن کم کر دیا ہے۔ جس پر انھوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروں کو کاروائی کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز عبدالنبی اور سید شاہ زیب نے قصہ خوانی، خیبر بازار، کریم پورہ، کوہاٹی، ہشتنگری، فقیر آباد ، پہاڑی پورہ اور دیگر علاقوں میں کم وزن روٹی پر 16 نانبائیوں کو گرفتار کر لیا۔

جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے چارسدہ روڈ پر کاروائی کر تے ہوئے کم وزن روٹی پر 6 نانبائیوں کو گرفتار کر لیا۔ انتظامیہ کے مطابق ان گرفتار نانبائیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :