ڈپٹی کمشنر کا پشاور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ،صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار

آج پشاور میں صفائی کی صورتحال ملک کے دوسرے شہروں سے کافی بہتر ہے،ڈپٹی کمشنرریاض خان

جمعرات 15 ستمبر 2016 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر تے ہوئے صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر ریاض خان محسود نے پشاور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈبلیو ایس ایس پی کے جی ایم آپریشن علی خان، اسسٹنٹ کمشنر پشاور الطاف شیخ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز عبدالنبی، سید شاہ زیب، جاوید انور کمال، ڈبلیو ایس ایس پی کے زونل منیجر فخر عالم اور پی آراو ساجد خان موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور نے جی ٹی روڈ، اشرف روڈ، خیبر بازار، قصہ خوانی بازار، چوک یاد گار، چرچ روڈ، کوہاٹی روڈ اور سرکلر روڈ کا دورہ کیا۔ انھوں نے پیدل شہر کی گنجان آباد گلیوں کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے ڈبلیو ایس ایس پی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کی۔اس موقع پر بات کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور ریا ض خان محسود نے کہا کہ آج پشاور میں صفائی کی صورتحال ملک کے دوسرے شہروں سے کافی بہتر ہے۔ انھوں نے ڈبلیو ایس ایس پی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اچھی کارکر دگی پر ڈبلیو ایس ایس پی کا عملہ انعام کا حقدار ہے۔پشاور کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر پشاور کے دورے کو کافی سراہا اور ڈپٹی کمشنر کے حق میں نعرہ بازی کی۔

متعلقہ عنوان :