بلوچستان کو امن کا گہوراہ بنائیں گے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے، قبائلی عمائدین قیام امن کیلئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں ، پھول جیسے بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے اقدامات کریں، ایف سی ان کی ہر ممکن مدد کرے گی

آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن خان کا جوانوں،افسراان وقبائلی عمائدین سے خطاب

جمعرات 15 ستمبر 2016 20:16

سبی/ڈیر ہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن خان نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی سوئی سمیت بلوچستان کو امن کا گہوراہ بنائیں گے شہیدہونے والے جوانوں وآفیسران کی قربانیوں کو رائیگان نہیں جانے دیں گے، قبائلی عمائدین قیام امن کیلئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں اپنے پھول جیسے بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے اقدامات کریں ایف سی ان کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔

وہ گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی سوئی کے ایک روزہ دورہ کے موقع پر جوانوں، آفیسران وقبائلی عمائدین سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایف سی اعلیٰ افیسران بھی موجود تھے ، آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن خان نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی سوئی سمیت بلوچستان بھر میں امن وامان کے قیام قومی شاہراہوں ریلوے سروسز کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں ڈیرہ بگٹی سوئی سمیت بلوچستان کو امن کا گہوراہ بنانے کیلئے جہاں ایف سی حفاظت اقدامات اٹھا رہی ہے وہاں تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی ذمہ داری بھی پوری کررہی ہیں ملک دشمن عناصر کی کاروائیوں میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے جو اپنے وطن کی سلامتی کیلئے اپنے لہو سے امن کے چراغ روشن کررہے ہیں شہداء کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگان نہیں جانے دیں گے بلوچستان کی عوام دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ نے کیلئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاوں کریں مشتبہ افراد کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو اطلاعات کی فراہمی ممکن بنائیں بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا عناصر ملک دہشت دشمن افراد صوبے کے امن کو برباد کرکے بچوں کو تعلیمی سے دور رکھ کر اپنے ناپاک عزائم کو مکمل کرنا چاہتے ہیں لیکن دشمن کی یہ بھول ہے جب تک بلوچستان میں اپنے وطن کی سلامتی کی حفاظت پر مامور ایک بھی سپاہی موجود ہے دشمن کی ہر سازش کو ناکامی کاشکار ہوگی ہے امن وامان کی صورت ھال کو بہتر بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے قبل ازین آئی جی ایف سی بلوچستان نے عید الاضحی کے موقع پر ڈیرہ بگٹی سوئی میں ایف سی کے جوانوں کے ساتھ عید الاضحی کی خوشیاں منائی اور ہر جوان سے ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کئے اس موقع پر علاقہ کے قبائلی سیاسی سماجی عمائدین نے بھی ملاقات کی اور علاقائی مسائل کو حل کرنے میں ایف سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ بگٹی سوئی میں قیام امن کیلئے ایف سی کی قربانیوں قابل تحسین ہے جس کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :