چارسدہ ،عید کے پہلے دن منگنی توڑنے کے تنازع پر خون کی ہولی، د و بھائیوں سمیت 3 افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے

جمعرات 15 ستمبر 2016 20:14

چارسدہ ،عید کے پہلے دن منگنی توڑنے کے تنازع پر خون کی ہولی، د و بھائیوں ..

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء ) ترنگزئی میں عید کے پہلے دن منگنی توڑنے کے تنازع پر خون کی ہولی، د و بھائیوں سمیت تین افراد قتل کر دیئے گئے ۔دیدہ دلیر ملزمان لڑکی کو بھی گن پوائنٹ پر اغواء کرکے ساتھ لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عمر زئی پولیس کو رپورٹ درج کر تے ہوئے مسماۃ آمنہ بیوہ سبخان اﷲ نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر سبخان اﷲ ، بیٹی آسیہ بی بی اور دو بھتیجوں بلا ل اور وصال کے ہمراہ عید کے پہلے رو ز کسی کام کی عرض سے گھر سے نکلے کہ اس دوران مبینہ ملزمان زیارت ، اشرف ، داؤد جان ، سلیمان پسران نقیب خان اور نقیب خان ولد محمد خان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کے شوہر سبخان اﷲ اور دو بھتیجے بلا ل اور وصال موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد ملزمان گن پوائنٹ پر ان کی بیٹی مسماۃ آسیہ بی بی کو بھی اغواء کر کے لے گئے ۔ خاتون مسماۃ آمنہ نے مزید بتا یا کہ تین سال پہلے ان کی بیٹی مسماۃ آسیہ کی منگنی مخالف فریق کے داؤ د جان سے طے کی گئی تھی مگر مذکورہ رشتے پر ان کے شوہر مرحوم سبخان اﷲ ناراض تھے اور انہوں نے منگنی ختم کی جس کا ملزمان کو رنج تھا ۔ پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر تہرے قتل ، اقدام قتل اور اغواء کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ یاد رہے کہ ملزمان اور مقتولین آپس میں قریبی رشتہ دار تھے ۔

متعلقہ عنوان :