راولپنڈی ، یوسی چیئرمین کی مبینہ فائرنگ سے ایک شہری زخمی

جمعرات 15 ستمبر 2016 20:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) راولپنڈی کے علاقے خیابان سرسید میں مبینہ طور پر یوسی چیئرمین چوہدری زبیر کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا ‘ تھانہ پیرودھائی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کاررو ائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق خیابان سرسید میں یو سی چیئرمین کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا۔ یو سی چیئرمین کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے۔ پولیس تھانہ پیر ودھائی نے چوہدری زبیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :