بورے والا‘عید کے تین دنوں میں ون ویلنگ اور دیگر حادثات میں نوجوان جاں بحق ‘50سے زائد زخمی

جمعرات 15 ستمبر 2016 20:00

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) عید کے تین دنوں میں ون ویلنگ اور دیگر حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق اور50سے زائد زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق عیدا الاضحی کے تین روز میں شہر اور گردونواح میں ون ویلنگ اور دیگر حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق50سے زائد افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں زیادہ تعداد نوجوان اور نوعمر بچوں کی ہے جو موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے جبکہ شہر سے مختلف دیہات کو جانے والی رابطہ سڑکوں پر ٹریکٹر ٹرالی بیل گاڑی گدھا گاڑی اور موٹرسائیکل رکشوں کے حادثات شامل ہیں بورے والا وہاڑی روڈپر تیزرفتار کارکی ٹکر سے نوجوان موٹرسائیکل سوارجاں بحق کار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا واقعات کے مطابق صبح10بجے چک429ای بی کانوجوان ریاض احمدوٹو اپنی موٹرسائیکل پروہاڑی کی جانب جارہاتھا کہ اچانک پیچھے سے وہاڑی جانے والی تیز رفتار کارنمبریLES2530نے اسے ٹکرماردی اورنامعلوم ڈرائیور کارسمیت فرار ہوگیا نوجوان سڑک پرگرتے ہی دم توڑگیا اطلاع ملتے ہی تھانہ صدرپولیس موقع پر پہنچ گئی اورنعش پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال روانہ کردی پولیس تھانہ صدرنے زیردفعہ320ت پ مقدمہ درج کر کے تفتش شروع کردی

متعلقہ عنوان :