چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت اعلی عدلیہ کے ججز اور اہم شخصیات نے جی او آر ون میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی

جمعرات 15 ستمبر 2016 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ سمیت اعلی عدلیہ کے ججز اور اہم شخصیات نے جی او آر ون میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی‘ ریس کورس جیلانی پارک میں مولانا عبدالغفار روپڑی کی امامت میں نماز عید ادا کی گئی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ ، سینئر ترین جج جسٹس شاہد حمید ڈار، جسٹس محمد یاور علی ، جسٹس مامون الرشید شیخ ، جسٹس محمود مقبول باجوہ ، جسٹس محمد امیر بھٹی ، جسٹس عبدالسمیع خان ، جسٹس شاہد بلال حسن ، سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی ، سابق صدر پاکستان جسٹس ریٹائرڈ محمد رفیق تارڑ ، لیگی رہنما خواجہ احمد حسان ، چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید ،عرفان الہی، خضرحیات گوندل ، کیپٹن نسیم نواز اور خالد مسعود چودھری سمیت دیگر ججز اور اہم شخصیات نے جی او آر ون میں عید کی نماز پڑھی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد ججز اور عام شہریوں سیعید ملی ، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس میاں ثاقب نثار سمیت اعلی عدلیہ ، سیشن کورٹس اور وکلا کی اکثریت بھی لاہور میں عید منا ئی ریس کورس جیلانی پارک میں مولانا عبدالغفار روپڑی کی امامت میں نماز عید ادا کی گئی ، نمازعید کے موقع پر جیلانی پارک میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ڈ ی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد سمیت سینکڑوں فرزندانِ اسلام نے نماز عید ادا کی ، نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملکی ترقی و استحکام کے لیے سنت ابراہیمی ہمیں استقامت اور اﷲ تعالی کی ذات پر مکمل توکل کا درس دیتی ہے۔