وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی چین کے روایتی تہوار ’’مون کیک فیسٹیول‘‘ پر چین کی قیادت اور عوام کو مبارکباد

پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں پر کام کرنیوالے چینی انجینئرز اور عملے کو ذاتی طور پر مبارکباد دیتا ہوں:وزیراعلیٰ

جمعرات 15 ستمبر 2016 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چین کے روایتی تہوار ’’مون کیک فیسٹیول‘‘ کے موقع پر چین کی قیادت، عوام اور پاکستان خصوصاً پنجاب میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور عملے کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ہم مسرت کے اس موقع پر چینی قوم کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

(جاری ہے)

مون کیک فیسٹیول پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور دیگر عملے کو ذاتی طور پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر اپنے وطن اور پیاروں سے دور رہ کر پاکستان میں کام کرنے والے چینی انجینئرز کا جذبہ لائق تحسین ہے اور میں پاکستان خصوصاً پنجاب میں منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔