سیپکو نے حکومتی اعلان ہوامیں اڑادیے

عید کے روز 6گھنٹوں کا طویل بریک ڈاؤن ‘شہر تاریکی میں ڈوب گیا ‘گرمی سے عوام بلبلا اٹھے

جمعرات 15 ستمبر 2016 19:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء)سیپکو نے حکومتی اعلان ہوامیں اڑادیے عید کے روز 6گھنٹوں کا طویل بریک ڈاؤن شہر تاریکی میں ڈوب گیا گرمی سے عوام بلبلا اٹھے تفصیلات کے مطابق عید کے تین روز حکومت اور وزارت پانی اوربجلی کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلان کو سیپکو نے ہوامیں اڑادیاعید کے روز رات 9بجے سے ڈھائی بجے تک بجلی کا طویل بریک ڈاؤن کیاگیا جس کے باعث جیکب آباد وگردونواح کے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے بجلی کے بند ہونے اور گرمی کی وجہ سے شہری بلبلا اٹھے اورعید کا مزہ کرکرا ہوگیا ۔