عید الالضحیٰ پر جیکب آباد جانوروں کی آلائشوں کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا

نساسک کے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے کوئی انتظام نہ ہ ونے سے علاقے میں گندگی اورتعفن کے ڈیرے

جمعرات 15 ستمبر 2016 19:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) جیکب آبادشہر جانوروں کی آلائیشوں کا ڈھیر بن گیانساسک نے ٹھکانے لگانے کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا علاقے میں گندگی اورتعفن تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر قربا ن کیے گئے جانوروں کی آلائیشیں ٹھکانے لگانے کے لیے نساسک کی جانب سے کوئی بھی انتظامات نہیں کیے گئے تھے جس کے باعث شہر کے علاقے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے اورتعفن سے شہریوں کا جینا محال ہوگیاڈنگر محلہ ،ڈکھن محلہ، گرلز کالج روڈ سمیت دیگر علاقوں میں روڈ پر پڑی آلائیشین تاحال ٹھکانے نہیں لگائی گئی ہیں جس سے موذی امرا ض پھیلنے کا اندیشہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :