Live Updates

عید قربان کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کے مشکور ہیں

اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی ٹیرازم پاکستان ضلع سکھر کے صدر محمد لطیف مغل کا بیان

جمعرات 15 ستمبر 2016 19:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی ٹیرازم پاکستان ضلع سکھر کے صدر محمد لطیف مغل نے کہا ہے کہ عید قربان کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات پر ضلعی انتظامیہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی کے باعث عید الاضحی پر ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش رہی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا انہوں نے کہا ہے کہ شکارپور میں پولیس اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرکے شکارپور امام بارگاہ میں دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنا یا پکڑے جانے والے دہشت کے انکشافات کی روشنی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کاروائیاں کی جائیں ۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :