سکھر‘عید قربان پر 500مستحقین گھرانوں میں اکبر گوشت بینک اسکیم کے تحت قربانی کو گوشت تقسیم کیا گیا

جمعرات 15 ستمبر 2016 19:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) عید قربان پر پانچ سو غریب, مستحقین گھرانوں میں اکبر گوشت بینک اسکیم کے تحت پانچ سو گھرانوں میں قربانی کو گوشت تقسیم کیا گیا , ضرورت مندوں کو عید کی خوشیوں میں ہمیشہ یاد رکھنا چائیے سید حسن شہید تفصیلات کے مطابق اکبر بینک گوشت اسکیم کے تحت عید الاضحی کہ موقع پر سکھر آس پاس کے علاقوں میں پانچ سو زائد غریب ,مستحقین گھرانوں میں قر بانی کا گوشت تقسیم کیا گیا اس موقع پر سید حسن شہید نے بتایا کہ اکبر بینک گوشت اسکیم کے ذریعے مخیر , صاحب حیثیت کے تعاون سے عید کے تینوں ایام قربانی کو گوشت جمع کرکے غریب گھرانوں میں گوشت تقسیم کیا گیا ہے جس کا مقصد غریب افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے ۔