نوابشاہ اور ٹھٹھہ میں حادثات نے 9افراد کی جان لے لی

نوابشاہ میں قومی شاہراہ پر کراچی سے صادق آباد جانے والی کار اور ٹرالر کی ٹکر میں 5افراد ‘ٹھٹھہ میں بھی ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ‘عید پر خوشیوں بھرے گھر ماتم کدہ میں تبدیل

جمعرات 15 ستمبر 2016 19:40

نو اب شاہ/ ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) نوابشاہ میں قومی شاہراہ پر کراچی سے صادق آباد جانے والی کار اور ٹرالر کی ٹکر میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ٹھٹھہ میں بھی ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر شاہ پور جہانیاں کے مقام پر کراچی سے صادق آباد جانے والی کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

ٹریفک حادثے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سردار، لیاقت، لغاری اور محمد ہاشم شامل ہیں۔ ایک شخص کی شناخت تاحال نہ ہو پائی ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال شاہ پور جہانیاں منتقل کر دی گئیں ہیں۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ٹرالر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔دوسری جانب ٹھٹھہ میں کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے باعث چار افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :