لالہ موسی ،گجرات و گردو نواح میں عید کے دنو ں میں ڈنڈے سوٹے چل گئے ،دو خواتین سمیت نصف درجن افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 15 ستمبر 2016 19:20

لالہ موسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) گجرات اور گردو نواح میں عید کے دنو ں میں ڈنڈے سوٹے چل گئے دو خواتین سمیت نصف درجن افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق تھانہ تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے گاؤں لدھا میں علی رضا وغیرہ نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے ناصر رشید کو زخمی کردیا ہے اور کوٹ رانجھا جلالپورجٹاں میں صغیر احمد وغیرہ نے حملہ کرکے محمد ارشد کو زخمی کردیا ہے، تھانہ کڑیانوالہ کے گاؤں ہڑر میں بشارت علی وغیرہ نے محمد بوٹا کے گھر میں گھس کر ڈنڈوں کے وار کرکے محمد بوٹا اور اسکی بیوی کو زخمی کردیا ہے اور کپڑے پھاڑدئیے ہیں تھانہ ٹانڈہ کے گاؤں قلعہ سورہ سنگھ میں ناظم حسین وغیرہ 26افراد نے ڈنڈوں سوٹوں اور آئنی راڈوں کے وار کرکے محمد اعظم کو زخمی کردیا ہے اور تھانہ گنجاہ کے گاؤں شادیوال میں محمد اعظم وغیرہ نے فائرنگ کرکے نبیل افضل کی والدہ کو زخمی کردیا ہے جبکہ تھانہ ڈنگہ کے علاقہ ڈنگہ میں کامران ادریس نے اسلحہ کے زور پر سرفرا ز احمد کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :