Live Updates

پاناما لیکس پر حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالے سے عمران خان کو اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہیے،احتجاج پی ٹی آئی کا جمہوری حق ہے ، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال نہیں کرنا چاہیے

پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 15 ستمبر 2016 18:53

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئررہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالے سے عمران خان کو اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ احتجاج پی ٹی آئی کا جمہوری حق ہے لیکن چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال نہیں کرنا چاہیے۔پاکستان سے اوپر کوئی چیز نہیں، ملک کے خلاف باتیں کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

ملتان میں دربار موسیٰ پاک شہید میں نماز عید کی ادائیگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ رائیونڈ مارچ کا فیصلہ بڑا ہے۔ عمران خان کو اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہیے، جو بھی ملک کیلئے اچھا سوچے گا، اس کا ساتھ دیں گے۔ ملک سے اوپر کوئی چیز نہیں، ملک کے خلاف باتیں کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو نی چا ہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثہ پر فاروق ستار کے ساتھ دلی ہمدردی ہے،اﷲ انہیں جلد صحت یاب کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن میرے بھانجے اسد مرتضی گیلانی کی شہادت ہوئی تھی آج کا دن ہمارے لئے غم کا دن ہے۔اس موقع پر سیدعلی حیدرگیلانی اور سیدعلی موسیٰ گیلانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات