وزیراعلیٰ بلوچستان کا ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

جمعرات 15 ستمبر 2016 18:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے ملتان کے قریب رونما ہونے والے ٹرین حادثہ پر افسوس اور حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا کرے، وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :