وزیراعلی سندھ کا شکارپورمیں جائے وقوعہ کادورہ

جمعرات 15 ستمبر 2016 18:48

شکار پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شکارپورمیں جائے وقوعہ کادورہ کیا۔ایس ایس پی شکارپور نے وزیراعلی کو دھماکے پربریفنگ دی۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی بہادری کوسلام پیش کرتاہوں۔

(جاری ہے)

ایک دہشت گرد کوپکڑلیاہے، تفتیش جاری ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ بہترسیکیورٹی سے عید گاہ میں دہشتگردی کی کوشش ناکام ہوئی ، کوشش کر رہے ہیں ، دہشت گردی کی جڑ تک پہنچیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام عید منائیں سیکیورٹی ہم دیں گے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر زخمیوں کی عیادت بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :