شکار پور امام بارگاہ خود کش حملے کا مقدمہ خان پور تھانہ میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا

جمعرات 15 ستمبر 2016 18:48

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) شکار پور امام بارگاہ خود کش حملے کا مقدمہ خان پور تھانہ میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا۔ خود کش حملے میں ایک شہری جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ حملہ آوروں نے 10،10 کلو بارود کی خود کش جیکٹس پہن رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

شکار پور امام بارگاہ خود کش حملے کا مقدمہ مقامی شخص سید محمد شاہ کاظمی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ گرفتار خود کش حملہ آور عثمان، ساتھی عمر حفیظ بروہی سمیت 2 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا۔ ایس ایچ او خانپور کو ناقص سیکیورٹی پر معطل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس اور رینجرز نے خان پور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :