ڈی سی او قصور اور ڈی پی او کا عید الاضحی کے موقع پر ضلع بھر کی عید گاہوں اور ہسپتالوں کا دورہ ‘سیکورٹی اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

عیدا لاضحی ہمیں ایثار و قربانی ‘اخوت اور صبرو استقامت کا درس دیتی ہے ‘ڈی سی او عمارہ خان کا عید الاضحی کے موقع پر پیغام

جمعرات 15 ستمبر 2016 18:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) ڈی سی او قصور عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کا عید الاضحی کے موقع پر ضلع بھر کی عید گاہوں اور ہسپتالوں کا دورہ ‘سیکورٹی‘صفائی ستھرائی سمیت تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ تفصیل کے مطابق ڈی سی او قصور عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے عید الاضحی کے پہلے اور دوسرے روز شہر قصور ‘مصطفی آباد ‘کھڈیاں ‘الہ آباد ‘چونیاں ‘پتوکی ‘پھولنگر اورکوٹ رادھاکشن کا دورہ کیا ۔

ڈی سی او اور ڈی پی او نے عید گاہوں میں سیکورٹی اورڈی ایچ کیو ہسپتال اور تمام ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں عوام الناس کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتالوں کے دورہ کے موقع پر مریضوں کی تیمارداری بھی کی اور عید الاضحی کی مبارکباد دی۔ ڈی سی او نے خاص طور پر صفائی ستھرائی کو چیک کیااور مختلف علاقوں میں آلائشیں اٹھانے کے کام بھی جائزہ لیا ۔

اس موقع پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹی ایم اوزکو حکم دیا کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔ ڈی سی او نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ، پیر میڈیکل سٹاف اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

عید الاضحی کی چھٹیوں میں عوام کو علاج معالجہ کی بلا تعطل اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلعی حکومت نے بہترین انتظامات کئے تا کہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر ڈی سی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدا لاضحی ہمیں ایثار و قربانی ‘اخوت اور صبرو استقامت کا درس دیتی ہے عید کے موقع پر ہم سب کو باہمی اختلافات بھلا کر بھائی چارے کو پروان چڑھانا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :