راولپنڈیچیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راجہ محمد حنیف ودیگر کا عیدالاضحی کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 15 ستمبر 2016 18:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راجہ محمد حنیف،ایم ڈی عرفان قریشی ،ترک کمپنی کے جی ایم فاتح اوناٹ اور سینئر آپریشن منیجر محمد حسنین نے عیدالاضحی کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ،افسران راول ٹاؤن اورپوٹھوار ٹاؤن کے دورہ کے موقع پر عملہ صفائی کو ہدایات جاری کرتے رہے ، تمام عملہ نے محنت سے کام کیااور عوامی شکایات کے خودموقع پر ازالہ کرایا،ارکان پنجاب اسمبلی لبنی ریحان،بیگم تحسین فواد،زیب النساء اعوان،حلقہ این اے 55 کے کوآرڈینیٹر راجہ ظفر اقبال نے شہر بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر چیئرمین راجہ حنیف اور ایم ڈی عرفان قریشی کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ زونل افسران اور انسپکٹروں کو تعریفی اسناد اور خصوصی اعزازیہ سے بھی نوازا جائے،دریں اثنا ء چیئرمین سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی راجہ محمد حنیف،ایم ڈی عرفان قریشی اور سینئر آپریشن منیجر محمد حسنین نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمیٹی حلقہ این اے 55 کے کوآرڈینیٹر راجہ ظفر اقبال،یوسی چیئرمینوں عامرالدین میر،خورشید قریشی،یٰسین خان،وائس چیئرمین ملک آصف اکبر کے ہمراہ کمیٹی چوک،سرکلر روڈاور خیابان سرسید کا دورہ کیا،انسپکٹر وں گل باز ستی، طاہر مبین شاہ،ملک اخلاق اعوان اور سپروائزر یونس بابو نے ایم ڈی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عملہ صفائی نے ڈبل شفٹوں میں 24 گھنٹے ڈیوٹی کی ہے اور ہر گلی محلے سے آلائشیں اوجڑیاں اٹھاکر ڈمپ اسٹیشنوں تک پہنچائیں جہاں سے کوڑا لوسر لے جایا گیا اب تمام ڈمپ اسٹیشن خالی ہیں آخری دن تمام علاقوں کی صفائی کراکر پورے شہر میں چونا لگایا گیا، ادھرمسلم لیگی راہنماؤں و چیئرمینوں چوہدری عمرمشتاق ،راجہ تصدق،چوہدری عابد مٹھو،ڈاکٹر شفقت ملک،ملک افتخار،تسکین حیدر تاشا،راجہ مقصود حسین،راجہ شاہد لطیف،چوہدری حامد ظہور،محمدنسیم عرف نواز شریف نے سیکٹر ڈی میں بہترین صفائی کرانے پر ایم ڈی صاحب اور نگران عملہ صفائی کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا کہ تمام عملہ صفائی رات 12بجے تک کام کرتارہااور البراک کمپنی نے بھی بہتر انتظامات کیے جبکہ البراک کے اے ایم اونے بہتر انتظامات کیے اور ورلڈ ویمن این جی او اور الفلاح تنظیم نے سیکٹرڈی کے چیف انسپکٹر کا شکریہ ادا کیااور عملہ کو شیلڈ اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیااور امید کی کہ صفائی کے کام کواسی محنت اور لگن سے مذید بہتر بنایا جائے گا اور صفائی کا بہترین معیار برقرار رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

اے ایم بلال احمد بھی شہر کا دورہ کرتے رہے اور عملہ صفائی کو ہدایات دیتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :