صوابی ،قتل کی وارداتوں ،ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ،سات زخمی ہو گئے

جمعرات 15 ستمبر 2016 17:58

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) ضلع صوابی میں قتل کی وارداتوں اور ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق جب کہ سات زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق موضع مانیری میں برادر نسبتی نوید علی کی فائرنگ سے بہنوئی امیر شاد اور ایک راہگیر گاڑی بان بائیس سالہ ساجد علی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

موضع کالو ڈھیر تر لاندی میں موٹر سائیکل کے حادثے میں جواد کی بیٹی جاں بحق جب کہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

موضع تورڈھیر میں یو ٹرن کے دوران موٹر سائیکل اور کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں جنید سکنہ جلسئی جاں بحق جب کہ موٹر سائیکل سوار ساتھی ہدایت سکنہ جلسئی اور موٹر کار میں سوار آصف سکنہ تورڈھیر زخمی ہو گیا۔ علاقہ سلیم خان میں ٹریفک کے حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ دریں اثناء صوابی مر دان روڈ پر کار کے حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :