عید الضحیٰ پر واپڈا اور سیپکو کو لو ڈشیڈنگ نا کرنے والے احکامات کی عید کے دو دن کے دوران سیپکو کی جانب سے دھجیاں اڑا دیں

جمعرات 15 ستمبر 2016 17:40

لاڑکانہ: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) عید الضحیٰ کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے واپڈا اور سیپکو کو لو ڈشیڈنگ نا کرنے والے احکامات کی عید کے دو دن کے دوران سیپکو کی جانب سے دھجیاں اڑا دیں گئی، ہر گھنٹے کے بعد پانچ سے دس منٹ اور ہر تین گھنٹے کے بعد دو سے تین گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، سیپکو کے اس رویہ پر لاڑکانہ کی عوام کی جانب سے سخت مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے دیئے گئے احکامات پر عمل نہ کرنیوالے محکمے کے افسرانوں کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کرکے ملک میں قانون کی رٹ بحال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :