عید کی چھٹیاں ختم نہ ہو سکیں ، سول اسپتال انتظامیہ نے گردوں کی بیماری میں مبتلا بچی کو پرائیوٹ اسپتال ریفر کر دیا

جمعرات 15 ستمبر 2016 17:37

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) عید کی چھٹیاں ختم نہ ہو سکی ، سول اسپتال انتظامیہ نے گردوں کی بیماری میں مبتلا بچی کو پرائیوٹ اسپتال ریفر کر دیا،والد بچی کے ہمراہ پریس کلب پہنچ گیا ، بچی کی زندگی بچانے میں مدد کی جائے ، والد کی اپیل تفصیلات کے مطابق شکارپور کے نواحی گاؤں غلام حسن کے مکین سیف الدین لاشاری نے اپنے چار سالہ بیٹی سمینہ کے ہمراہ پریس کلب پہنچ کر سول اسپتال انتظامیہ کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بچی سمینہ کے گردوں میں پتھری ہے اور اسکا یورین بند ہو گیا ہے شکارپور سے سکھر کے سول اسپتال ریفر کیا گیا لیکن یہاں پر ڈاکٹر موجود نہیں سول اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچی کو پرائیوٹ اسپتال لے جاؤں میں غریب مسکین مہنگے اسپتال میں اپنی بچی کا علاج کہاں سے کراؤں سرکاری اسپتال تک پہنچنے میں ہزاروں لگ گئے ہیں اب مزید رقم کہاں سے لاؤں بچی کی حالت مزید خراب ہو رہی ہے میری بچی کی زندگی بچانے میں میری مدد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :