بہاولپور چڑیا گھر میں جھولوں کے آپریٹنگ روم میں آتشزدگی ، 2آپریٹر جھلس گئے

جمعرات 15 ستمبر 2016 17:35

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) بہاولپور میں چڑیا گھر کے جھولوں کے آپریٹنگ روم میں آگ بھڑک اٹھی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق چڑیا گھر کے جھولوں کو آپریٹ کرنے والے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر دو آپریٹرز جھلس گئے ٗحادثے کے بعد دونوں زخمیوں کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث دونوں آپریٹرز کے جسم کا زیادہ تر حصہ جھلس چکاہے ۔

متعلقہ عنوان :