عدالت نے شکار پور میں امام بارگاہ پر ناکام حملہ کرنے والے دہشتگرد عثمان کو 30روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

جمعرات 15 ستمبر 2016 17:34

شکار پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عید الضحیٰ والے دن امام بارگاہ پر ناکام حملہ کرنیوالے گرفتار دہشت گرد عثمان کو 30روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈ یارپورٹس کے مطابق گرفتار دہشت گرد عثمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لا یا گیا جہاں جج نے کچھ بنیادی سوال کرنے کے بعد اسے 30روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

واضح رہے کہ عید الاضحی کے موقع پر شکار پور میں دو خود کش بمباروں نے امام بارگاہ کو نشانہ بنا یا جن میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ٗ دوسرے دہشت گرد کو شہریوں نے پکڑ لیا تھا ۔شہریوں نے دہشت گرد عثمان کو پکڑ کر اس کے جسم پر لگی خود کش جیکٹ بھی خود اتاری تھی اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :