عید کے پہلے روز 6 لاکھ سے زائد آلائشیں اٹھائی گئی ،دوسرے روز شام 6 بجے تک 5 لاکھ 65 ہزار آلائشیں اٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹس تک پہنچائی گئی، ڈپٹی میئر کراچی

جمعرات 15 ستمبر 2016 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 ستمبر۔2016ء) ڈپٹی مےئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ عید کے پہلے روز 6 لاکھ سے زائد آلائشیں اٹھائی گئی جبکہ دوسرے روز شام 6 بجے تک 5 لاکھ 65 ہزار آلائشیں اٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹس تک پہنچائی گئی اور یہ عمل مسلسل جاری ہے تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کاپوریشنز اور بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر سے تمام آلائشیں اٹھانے تک آپریشن جاری رکھیں گی، عید کے پہلے اور دوسرے روز ڈپٹی مےئر کراچی ارشد وہرہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جہاں جہاں شکایات موصول ہوئیں وہاں پہنچ کر کام کو تیز کرنے اور آلائشیں اٹھانے کی ہدایت کی، ڈپٹی مےئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے گارڈن ایسٹ، نارتھ ناظم آباد، ککری گراؤنڈ لیاری، کورنگی، ملیر، شرافی گوٹھ، گلزار ہجری، مبینہ ٹاؤن، لانڈھی، ماڈل کالونی، صفورہ گوٹھ، کھوکھرا پار، سعود آباد اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور آلائشیں اٹھانے کے عمل کی نگرانی کی، ککری گراؤنڈ لیاری میں دورہ کے موقع پر چےئرمین ڈسٹرکٹ میونسپل کارپویشن ساؤتھ ملک فیاض نے انہیں ضلع میں جاری آپریشن سے متعلق آگاہ کیا اور مزید گاڑیاں فراہم کرنے کیلئے کہا، ڈپٹی مےئر نے موقع پر ہی گاڑیاں فراہم کرنے کیلئے محکمہ میونسپل سروسز کو احکامات دےئے، ضلع کورنگی کے دورہ کے موقع پر چےئرمین سید نیر رضا نے بتایا کہ وہ ضلع کے مختلف علاقوں میں آلائشیں اٹھانے کے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور ضلع سے پہلے روز 65 ہزار 700 آلائشیں اٹھائی جاچکی ہیں، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے دورہ کے موقع پر چائنا گراؤنڈ میں ضلع کے چےئرمین معید انور نے ضلع کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عید کے پہلے روز ضلع شرقی سب سے زیادہ جانوروں کی قربانی کی گئی گلشن اقبال میں 87 ہزار سے زائد، جمشید ٹاؤن میں 93 ہزار سے زائد جانور وں کی قربانی کی گئی جہاں جہاں سے شکایات موصول ہوئیں وہاں گاڑیاں روانہ کی گئی اور آلائشوں کو اٹھایا گیا اور ابھی تک یہ عمل جاری ہے ڈپٹی مےئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا کہ عید کے تینوں دن شہر سے آلائشیں اٹھائی جائیں گی اور اس کے بعد شہر میں اسپرے اور کچرا اٹھانے کا عمل کیا جائے گا انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ بلدیاتی عملے سے تعاون کریں اور اگر کوئی شکایت ہوتو 1339 پر مطلع کریں تاکہ شکایت کا ازالہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :