رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے عید الاضحی کی نماز جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ادا کی

جمعرات 15 ستمبر 2016 16:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 ستمبر۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران و اراکین نے عید الاضحی کی نماز جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ادا کی ۔

(جاری ہے)

جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں عید الاضحی کی نماز ادا کرنے والوں میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، رابطہ کمیٹی کے اراکین خواجہ اظہار الحسن ، محمد حسین ، امین الحق ، زاہد منصوری ، محمد کمال ، عادل خان ، اکرم راجپوت ، مطیع الرحمن ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی سفیان یوسف ، عبد الوسیم ،شیخ صلاح الدین ، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی ریحان ظفر ، فیصل سبزواری ، عامر معین اور دیگر شامل تھے ۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان اور رابطہ کمیٹی کے اراکین نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں لوگوں سے عید ملی اور انہیں عید الاضحی کی دلی مبارکباد پیش کی ۔ بعدازاں اجتماعی دعا کرائی گئی جس میں ملک میں قیام امن ، دہشت گردی کے خاتمے ، بیماری کی شفایابی ،دعاؤں کی قبولیت کے علاوہ ایم کیوایم (پاکستان ) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی ۔