چیئرمین ڈسٹرکٹ کورنگی نے ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ کو کام میں غفلت برتنے پر معطل کردیا

مانیٹرنگ ٹیمیں بھی ہر زون میں صبح سے رات گئے تک ہر گلی،ہر محلے ،ہر اندرونی علاقے تک کو مانیٹر کر رہی ہیں

جمعرات 15 ستمبر 2016 16:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 ستمبر۔2016ء) چےئرمین ڈسٹرکٹ کورنگی سید نیر رضانے ماڈل کالونی/ملیر زون میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور عوامی شکایات کے حل میں کوتاہی برتنے پر ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ کو معطل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تمام مراعات بھی واپس لینے کی ہدایات کردی ،جبکہ محکمہ ہیلتھ کے دیگر ایسے تمام افسران و ملازمین کو بھی وارننگ دی ہے جو ماڈل کالونی /ملیر زون میں کوتاہی کے مرتکب ہوئے ہیں ایسے تمام ملازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ دوسرے و تیسرے دن اپنی کارکردگی بہتر کریں ورنہ ان کو بھی معطل کر دیا جائے گا علاوہ ازیں چےئر مین ڈسٹرکٹ کورنگی سید نیر رضانے اراکین اسمبلی نشاط ضیاء قادری ،معین عامر پیر زادہ ،ڈپٹی کمشنر کورنگی زین العابدین انصاری کے ہمراہ چاروں زونز کے دورے کےئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع کہا کہ ہم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتے ہیں اس ہی لئے عوامی جذبے کے تحت عوامی نمائندوں و انتظامیہ کے تعاون سے عید آپریشن کو انجام دیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کورنگی بہت بڑا ڈسٹرکٹ ہے اور پھر وسائل کی کمی بھی درپیش ہے لیکن اس کے باوجود بھی پوری کوشش کی گئی ہے کہ عوام کو ریلیف ملے ا س سلسلے میں خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تمام زونز میں تشکیل دی گئی ہیں جو ہر زون میں صبح سے رات گئے تک ہر گلی،ہر محلے ،ہر اندرونی علاقے تک کو مانیٹر کر رہی ہیں اور جہاں سے کوئی شکایت ملتی ہے وہاں فوری کاروائی کر کے آلائش اٹھوا لی جاتی ہے ۔

چےئر مین ڈسٹرکٹ کورنگی سید نیر رضا نے اس موقع پر مزید کہا کہ ماڈل کالونی /ملیر کی زیادہ شکایات موصول ہونے کے باوجودکام میں غفلت کا مظاہرہ کرنے پر ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ کو پہلے مرحلے میں معطل کیا ہے جبکہ ماڈل کالونی/ملیر زون کے دیگر افسران و ملازمین کو سخت وارننگ دے دی گئی ہے کہ وہ اگر عید قر باں کے موقع پر اسی طرح غفلت جاری رکھیں گے تو ان کوبھی معطل کر دیا جائے عید قرباں کے پہلے 2دن میں ڈی ایم سی کورنگی میں 74ہزار آلائشیں اٹھا کر ٹھکانے لگائی جا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :