بلاول بھٹو کی شکارپور بم دھماکے کی مذمت

جمعرات 15 ستمبر 2016 16:46

بلاول بھٹو کی شکارپور بم دھماکے کی مذمت

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 ستمبر۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ضلع شکارپور میں واقع امام بارگاہ خانپور میں خودکش بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس دہشت گرد حملے کو اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کی بہادری کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے زخمی پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سندھ حکومت کو ان کے بہتر علاج ومعالجے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :