Live Updates

سنت ابراہیمی کے موقع پر ہم مظلوم کشمیریوں کو نہیں بھول سکتے ‘بھارت اپنے سنگین جرائم چھپانے کیلئے سلامتی کونسل کے مبصروفدکو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دینے سے انکار کررہا ہے‘کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی بربریت نے انسانیت کی شرمناک تذلیل کی ہے‘کرپشن ایسی لعنت ہے جس سے ملک کمزور اور دہشتگردوں کو آکسیجن ملتی ہے ‘کرپشن کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے عید کے بعد احتجاج ،دھرنے اور تحر یک چلائینگے

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 15 ستمبر 2016 16:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 ستمبر۔2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سنت ابراہیمی کے موقع پر ہم مظلوم کشمیریوں کو نہیں بھول سکتے ،بھارت اپنے سنگین جرائم چھپانے کیلئے سلامتی کونسل کے مبصروفدکو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دینے سے انکار کررہا ہے ،کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی بربریت نے انسانیت کی شرمناک تذلیل کی ہے ،اقوام متحدہ بین الاقوامی چارٹر کے مطابق انسانیت کا کھلے عام قتل کرنے کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے کے خلاف بھارت پر اقتصادی پابندی کا اعلان کرئے ،کرپشن ایسی لعنت ہے جس سے ملک کمزور اور دہشتگردوں کو آکسیجن ملتی ہے ،کرپشن کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے عید کے بعداحتجاج ،دھرنے اور تحریک چلائینگے،حکومت اور اپوزیشن جماعتیں کرپشن کے خاتمے اور احتساب کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں ،اپنے اپنے مہرے بچانے کیلئے سیاست کا سہارا لئے ہوئے ہیں ،معاشی دہشتگرد ملک وقوم کے مجرم ہیں انہیں عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے ،کراچی میں میٹرو پولیٹن انتظامیہ جانوروں کی الائشیں اٹھانے میں ناکام رہی ہے جگہ جگہ الائشوں سے تعفن پھیل رہا ہے بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے سندھ حکومت فوری نوٹس لے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگا ہ قادری ہاؤس پر عید کے تیسرے روز گائے کی قربانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کی ہرزہ سرائی اور را کے اشاروں پر ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو آئین کی گرفت میں لانا ہوگا ،کراچی سمیت سندھ بھر میں رینجرز اور پولیس نے امن وامان کے قیام کو بہتر بنایا ہے اور کرائم میں واضع کمی نظر آرہی ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ امن وامان کے قیام کو پائیدار بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ،انہوں کا کہنا تھا کہ عوام ملک میں امن ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں ،قومی ایکشن پلان ملک میں امن کی ضمانت ہے جس سے سرمایہ دار تیزی سے پاکستان میں سرمایہ داری اور پاکستان کو محفوظ ملک سمجھتے ہیں ،حکومت غریبوں کو روزگار فراہم کرکے غربت کے خاتمے کو یقینی بنائے۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات