تعلیم میں خودکفالت ترقی کی معراج ہے‘ دلدار محمد

جمعرات 15 ستمبر 2016 15:29

شانگلہ۔15ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 ستمبر۔2016ء) شانگلہ کے ڈپٹی کمشنر دلدار محمدنے کہاہے کہ تعلیم میں خودکفالت لوگوں کو ترقی کی معراج پر لے جاتاہے اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کا حصول وقت کا تقاضا ہے اس لیے نوجوان جدید تعلیم حاصل کرکے ملک اور قوم کی ترقی میں اپنا کرداراداکریں‘ وہ ہائی سکول نمبردو الپوری میں ایس آر ایس پی برٹش کونسل پراجیکٹ کے زیر اہتمام داخلہ مہم 2016ء کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے‘ تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سعید خان ‘پرنسپل اقبال محمود ‘اے ڈی او اورنگزیب سرحدرورل سپورٹ پروگرام کے ڈاکٹرنصرالله اور ہیڈٹیچرعبدالباقی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :