وارڈن پولیس پشاور میں ٹریفک رواں دواں رکھنے میں ناکامی سے دوچار

جمعرات 15 ستمبر 2016 15:28

پشاور۔15ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 ستمبر۔2016ء) خیبرپختونخوا سرکاری دعوے تو بہت کررہی ہے‘ وارڈن ٹریفک پولیس بنائی گئی لیکن شہر میں کہیں بھی بس سٹاپ پر بورڈ آویزاں نہ کرنے کے ساتھ انجینئرنگ اصولوں کے تحت بنائے گئی سڑکوں کو اہلکاروں نے اپنی آسانی کیلئے بلاک لگاکر بندکیااور بلاکس کو جرمانے وصولی کاذریعہ بنایا‘ فقیر آباد فلائی اوور کے نیچے چارسدہ روڈ کی جانب سے آنے والی ٹریفک کو بلاک لگاکر بندکیاجبکہ یوٹرن ڈیڑھ کلومیٹر دور بنایاگیاہے اور ساتھ ہی ٹریفک پولیس اہلکاران بلاک کے قریب کھڑے ہوکر شہریوں کو جرمانہ کررہے ہیں دوسری جانب بلال ٹاؤن جی ٹی روڈ انٹری پوائنٹ میں بلاک رکھ کر مکینوں کی زندگی اجیرن کی گئی ہے مکین کابل ریورکنال کے انٹری پوائنٹ سے گھروں کو جانے پر مجبورہیں‘ جنہیں آئے روز ٹریفک جام کی زحمت برداشت کرنا پڑتی ہے ہشتنگری سے گلبہار تک بس سٹاپ نہ ہونے کی وجہ سے نشتر آباد‘ میٹروفلنگ سٹیشن اور سکندر پورہ کے مکینوں کوٹرانسپورٹرز ہشتنگری سٹاپ یا پھر گلبہار سٹاپ پراتاررہے ہیں اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کا کہناہے کہ ہمیں خود چار سال سے وردیاں نہیں دی گئیں تو ٹریفک سگنل کہاں سے درست کریں اور بس سٹاپ پر بورڈ بنانے کیلئے کہاں سے پیسے خرچ کریں۔

متعلقہ عنوان :