ہمارا پرامن احتجاج جمہوری روایات کے مطابق تھا‘ لیگی رہنما خضرحیات

جمعرات 15 ستمبر 2016 15:24

پشاور۔15ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 ستمبر۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا کے سینئر رہنما ارباب خضر حیات خان نے کہاہے کہ ہمارا گزشتہ روز کا احتجاج بالکل پرامن اور جمہوری روایات کے مطابق تھا ہم نے نہ توصوبائی اسمبلی کی عمارت پر حملہ کیانہ اور نہ ہی سرکاری ادارے کے تقدس کو پامال کیاتھا لیکن اگر پھر بھی حکومت ہمیں اور ہمارے کارکنوں پر جھوٹے مقدمات قائم کرکے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو اپنا شوق پورا کرلے‘ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ارباب خضر حیات نے کہاکہ لیگی کارکن نہ ہی گرفتاریوں سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی جیلوں سے ہم نے مشرف کی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیاتھا لہذاہم عمران خان کی آمریت کا مقابلہ کرنابھی جانتے ہیں‘ لیگی رہنمانے کہاکہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ آج وہ لوگ بھی اداروں کے تقدس کی بات کررہے ہیں جنہوں نے نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ قومی چینل پر بھی حملے کیے‘ انہوں نے کہاکہ عمران کی پوری سیاست صرف اور صرف نوازشریف اور مسلم لیگ(ن) کے گردگھومتی ہے جوذاتی اختلافات کے سوا کچھ بھی نہیں ‘انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) ملک کی خالق جماعت ہے جو صرف اور صرف ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :