خاندانی منصوبہ بندی اور صحت با رے جاری آگاہی مہم میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے ،محکمہ بہبو د آبا دی

جمعرات 15 ستمبر 2016 15:18

لاہور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 ستمبر۔2016ء)حکومت پنجاب خواتین کو صحت بارے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے ،محکمہ بہبو د آبا دی کے ذرائع کے مطا بق اس مقصد کیلئے سرکاری ہسپتالوں او ربنیادی مراکز صحت اورپاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر میں خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں،اب خواتین کو تندرست رہنے اور زچگی کے دوران بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے وافر مقدار میں ادویات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ مو با ئل ٹیموں کے ذریعے گھروں میں بھی خواتین کو بیماریوں سے بچاؤ کیلئے مفت مشورے اور ادویات پہنچائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صحت مند اور پڑھی لکھی مائیں ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کی خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق اور صحت با رے جاری آگاہی مہم میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے اور اس مہم کے نتیجے میں زچہ و بچہ کی شرح اموات کا گراف نیچے آیاہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔