پولیس نے30جرائم پیشہ افراد کوگرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی

جمعرات 15 ستمبر 2016 15:13

ملتان۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 ستمبر۔2016ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر30جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزمان بشیر اور سہیل کے قبضہ سے 1650لیٹر شراب معہ چالو بھٹی ، پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم عبداللہ کے قبضہ سے 13لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے،پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم صادق حسین کو اشتہاری مجرم کو بھگانے کے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا،ملتان پولیس نے26اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے4کا تعلق کیٹیگری اے سے ہے جبکہ22ملزمان کا تعلق کیٹیگری بی سے ہے، ان میں سے9اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران135نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لے لیا، اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں431نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے130موٹر سائیکلیں پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :