لاہور‘ دفعہ 144کے باوجود کئی علاقوں میں سرعام سری پائے بھوننے والوں کا دھندہ جاری رہا

جمعرات 15 ستمبر 2016 14:49

لاہور‘ دفعہ 144کے باوجود کئی علاقوں میں سرعام سری پائے بھوننے والوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 ستمبر۔2016ء) دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود بیدیاں روڈ اور الفلاح ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں سرعام سری پائے بھوننے والوں کا دھندہ جاری رہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سڑکوں پرسری پائے بھوننے پر پابندی عائد لگائی مگر حکومتی پابندی کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر سری پائے بھوننے کا عمل جاری رہا سڑکوں پرسری پائے بھوننے والوں کا کہنا ہے کہ وہ اسی طرح سڑکوں پرہی سری پائے بھون رہے ہیں تاہم انہیں دفعہ 144 کے نفاذ کا علم ہی نہیں شہر کے مختلف شاہراہوں پر بنے عارضی سری پائے بھوننے کے تندور ٹریفک کے مسائل میں بھی اضافہ کرتے رہے ہیں ۔