پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں طویل عرصے سے مجرمانہ غفلت بھرتی جا رہی ہے‘ڈاکٹر مراد راس

جمعرات 15 ستمبر 2016 14:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ،مسلم لیگ (ن)کی حکومت مفادِ عامہ کے مسائل کو حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے ،مضر صحت دودھ، ناقص خوراک اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں طویل عرصے سے مجرمانہ غفلت بھرتی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی بلاک ماڈل ٹاؤن میں گیارہویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی جانب سے مجرمانہ غفلت کی وجہ سے لوگ خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اور حکومتی دلچسپی صرف رسمی کارروائی تک محدود ہے۔ ناقص اور مضر صحت خوراک تیار کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں اور عوامی صحت کے دشمنوں کو کسی بھی طرح معاف نہیں کیا جاسکتا۔ صاف پانی کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے لیکن حکمرانوں نے عوام کو اس بنیادی حق سے بھی محروم کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :