وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں گھر گھر گوشت مانگنے والے ٹولیوں کی صورت میں نکل آئے

جمعرات 15 ستمبر 2016 13:18

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 ستمبر۔2016ء) قربانی کے جانوروں کے ذبح ہونے کے ساتھ ہی وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں گھر گھر گوشت مانگنے والے ٹولیوں کی صورت میں نکل آئے اور کوئی گلی محلہ ان سے خالی نہ تھا۔

(جاری ہے)

عیدالضحیٰ پر نماز عید کی ادائیگی کے ساتھ ہی گلی گلی جانوروں کے ذبح ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا اس کے ساتھ ہی پیشہ ور قسم کے گوشت جمع کرنے والے امڈ آئے اور گلیاں محلے ان سے بھر گئے جبکہ وہ سفید پویش جو اسطاعت نہ رکھنے کے سبب قربانی نہ کرسکے وہ گھروں میں رہے اوران کی بڑی تعداد اپنے حق سے محروم رہی اور پیشہ ور قسم کے لوگ ان کا حق لے اڑے۔

کئی شہریوں نے شرعی اصولوں کے مطابق حقداروں کو تلاش کرکے ان تک ان کا حق پہنچایا اور اجروثواب سمیٹا لیکن کئی لوگ گلی محلوں میں پھر کر گوشت جمع کرنے والوں کو گوشت دے کر مطمئن ہوتے رہے۔