ملتان ٹرین حادثہ ، جاں‌بحق افراد کے لواحقین کو مالی امداد دی جائے گی ۔ جنرل مینجر ریلوے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 ستمبر 2016 11:14

ملتان ٹرین حادثہ ، جاں‌بحق افراد کے لواحقین کو مالی امداد دی جائے گی ..

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 ستمبر 2016ء) : ملتان میں صحرائے مدینہ کے قریب ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں ملتان کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ سینئیر جنرل مینجر ریلوے نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

سینئیر جنرل مینجر نے اعلان کیا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دئے جائیں گے۔ دوسری جانب ٹرین حادثے کی تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثہ عوام ایکسپریس کے ڈرائیورکی غفلت کے باعث پیش آیا۔ ڈائریکٹر ویجیلنس ریلوے صائمہ بشیر کے مطابق مال بردار گاڑی کے رکتے ہی سگنل ریڈ کر دیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ عوام ایکسپریس کے ڈرائیور نے سگنل نہیں دیکھا تھا۔ ڈرائیور اگر ریڈ سگنل دیکھ لیتا، تو شیر شاہ اسٹیشن سے روانہ نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور محفوظ ہے اور اس نےریلوے انتظامیہ سے رابطہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :