ملتان : ٹرین اور مال گاڑی میں‌تصادم ، 5 افراد جاں‌بحق ، 100 سے زائد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 ستمبر 2016 10:54

ملتان : ٹرین اور مال گاڑی میں‌تصادم ، 5 افراد جاں‌بحق ، 100 سے زائد زخمی

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 ستمبر 2016ء) : ملتان میں ایک ٹرین اور مال گاڑی کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ ملتان شیر شاہ کے قریب پیش آیا جہاں شجاع آباد جانے والی برانچ لائن پر عوام ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم ہوا۔

(جاری ہے)

سی پی او ڈاکٹررضوان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 4افرادجاں بحق جبکہ 150 سےزائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے میں عوام ایکسپریس کی 4 بوگیاں اُلٹ گئیں۔عوام ایکسپریس پشاور سےکراچی جارہی تھی کہ مال گاڑی سے تصادم میں اسے حادثہ پیش آیا۔ پولیس اور ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور ٹرین کے ملبے میں پھنسے آخری شخص کو بھی نکال لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ٹرین حادثہ کے بعد ملتان کے نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :