دبئی: ائیر پورٹ آفیسر کی بے عزتی کرنے والی غیر ملکی خاتون کو سات ماہ قید کی سزا

پیر 12 ستمبر 2016 17:27

دبئی: ائیر پورٹ آفیسر کی بے عزتی کرنے والی غیر ملکی خاتون کو سات ماہ ..

دبئی : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12ستمبر 2016ء ) : گزشتہ ماہ دبئی ائیر پورٹ کے افسروں کو گالیاں اور ان کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی دھمکی دینے والی غیر ملکی مسافر خاتون کودبئی کریمنل کورٹ نے سات ماہ کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملیشین خاتون نے اپنی پرواز کے متعلق مطلوبہ معلومات نہ ملنے پر ائیرپورٹ کاؤنٹر آفیسرز کو گالیاں اور دھمکیاں دیں تھیں۔ جس کے بعد مذکورہ افسروں نے خاتون کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ عدالت نے معاملے کی چھان بین کے بعد آنے والی رپورٹ اور خاتون کے غیر مناسب رویے کی وجہ سے سات ماہ کی سزا کا حکم سنایاہے ۔ 36 سالہ کو سزا پوری ہونے پر ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔تاہم غیر ملکی خاتون کے پاس پندرہ دن کے اندر اپیل کرنے کا حق حاصل ہے ۔