مو لا نا فضل الرحمن عید ڈی آئی خان میں منائیں گے

پیر 12 ستمبر 2016 17:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن عید ڈی آئی خان میں منائیں گے اور نماز عید بھی پڑھائیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئر مین سینیٹ مو لا نا عبد الغفور حیدری ،مولانا فضل علی حقانی ،مولانا عطاء الرحمن ،مولانا فیض محمد ،مولانا شجاع الملک ،ڈاکٹر عتیق الرحمن حج کی سعادت حاصل کر نے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں وہ عید کا دن منی میں گذاریں گے جبکہ پارٹی کے نائب امیر مو لا نا قمر الدین خضدار میں جبکہ قائم مقام سیکر ٹری جنر ل مو لا نا محمد مجد خان لاہور ڈپٹی سیکر ٹری جنرل وفاقی وزیر حاجی محمد اکرم خان درانی بنوں سیکر ٹری اطلا عات حافظ حسین احمد ،سید فضل آغا کوئٹہ مو لا نا محمد یوسف رحیم یار خان ،مولانا راشد محمود سومرو لاڑکانہ ،مو لا نا عبد القیوم سکھر،مفتی ابرار احمد اسلام آباد محمد اسلم غوری کراچی،حاجی شمس الرحمن شمسی پشاور میں عید منائیں گے اور کئی ایک راہنماء عید کی نماز پڑھائیں گئے اور جانور کی قر بانی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :