اوکاڑہ، پولیس ،حساس ادارے کا مختلف علاقوں میں مشترکہ کومبنگ آپریشن ،سات اشتہاریوں سمیت 65 گرفتار

پیر 12 ستمبر 2016 17:01

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) اوکاڑہ پولیس اور حساس ادارے کا مختلف علاقوں میں مشترکہ کومبنگ آپریشن سات اشتہاری ملزمان سمیت 65 گرفتار بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد اس امر کا انکشاف ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا نے سوموار کے روز پریس بریفنگ کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ چند روز سے اوکاڑہ پولیس اور حساس اداروں نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے مشترکہ سرچ آپریشن کررکھا ہے اس آپریشن میں کافی کامیابی حاصل ہوئی ہے آپریشن کے دوران ڈیڑھ سو سے زائد ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں جن سے بڑی مقدار میں اسلحہ ، منشیات برآمد کی گئی ہے سوموار کی صبح آپریشن میں 65 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 7 اشتہاری ملزمان بھی شامل میں ڈی پی او فیصل رانا نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے 9 کلو گرام چرس 260 لیٹر شراب اور 13 میٹل برآمد ہوئے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :