چیچہ وطنی، بوریوالہ روڈ پر 2کاروں ،موٹر سائیکل میں تصادم،ایک شخص جاں بحق ،عورت سمیت 9افراد زخمی

پیر 12 ستمبر 2016 17:01

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) بوریوالہ روڈ پر 2کاروں اور موٹر سائیکل میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک عورت سمیت 9افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بوریوالہ کے رہائشی 4افرادٹیکسی کار پرسوار لاہور ایئر پورٹ جا رہے تھے کہ15موڑ کے قریب موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں لاہور سے وہاڑی جانے والی کار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں ٹیکسی ڈرائیور محمد صدیق سکنہ 425EBموقعہ پر جاں بحق ہو گیاجبکہ دونوں کاروں میں سوار افراداور موٹر سائیکل سوارغلام مصطفی اور اسکی والدہ منظوراں بی بی سکنہ ہڑپہ،نصیر احمد،مجتبی، محمد یار ،محمد اسحاق ساکنان 419EBاور اشفاق احمد، شاکر عباس اور اعجاز احمد شدید زخمی ہو گئے ۔

زخمیوں کو ریسکیو 1122نے تحصیل ہیڈکوار ٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :